سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خوشاب،کشتی جھولا گرنے سے 26بچے زخمی

خوشاب(پی پی آئی)پنجاب کے ڈویڑن سرگودھا کے ضلع خوشاب میں کشتی جھولا گرنے سے 26 بچے زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق خوشاب کے علاقے جوہرآباد کے ماڈل بازار میں کشتی جھولے کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔کشتی جھولا گرنے کی وجہ سے 26 بچے زخمی ہو گئے جن میں سے تین بچوں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے۔ بچوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال جوہر آباد منتقل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے کہا کہ حادثے میں 3 بچوں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے ہیں جبکہ جھولا اوور لوڈنگ کی وجہ سے گرا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا  اور رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف اسپتال پہنچے اور بچوں کی عیادت کی۔ ایم ایس سے زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایات کیں۔پولیس نے ماڈل بازار منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ماڈل بازار کو ہر قسم کی سرگرمی کے لیے سیل کر دیا گیا۔