اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکمران عوامی شعورپر دفعہ 144نافذ نہیں کر سکتے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران عوام کے پر امن احتجاج کو روکنے کیلئے تو دفعہ 144نافذ کر سکتے ہیں لیکن عوام کے شعور اور سوچ پر ایسی کوئی پابندی نہیں لگاسکتے، ایک طرف ملک کو آگے لے جانے کیلئے سیاسی استحکام کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے اور دوسری طرف ملک کی سب بڑی اور مقبول سیاسی جماعت کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اتحادی حکومت بانی پی ٹی آئی کے خوف میں مبتلا ہے جس کا اظہار ان کے ہر عمل سے ہو رہا ہے، جیل کی سلاخوں کے پیچھے موجود شخص حکمرانوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا ہے بلکہ ان کے اعصاب پر سوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پر امن احتجاج سے روکنا کہاں کی جمہوریت ہے، خود کو جمہوریت کے چمپئن کہلوانے والے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے جمہوریت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ زور زبردستی کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں  اورظلم اور جبر کی طویل رات اب ختم ہونے والی ہے۔