پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 محنت اور لگن کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، وزیر اعلیٰ پنجاب

رائیونڈ(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،اقوام متحدہ کے پبلک سروس ڈے پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج حکومت کی جانب سے عوامی خدمت کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو سلام پیش کرتی ہوں،انہوں نے کہا کہ دیانتداری اور لگن کے ساتھ خدمت کیلئے زندگی وقف کرنے والے لوگ قابل تحسین ہیں، محنت اور لگن کے بغیر پنجاب کی ترقی کا خواب

 شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کی خدمت اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی بنیادی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے، صوبائی حکومت عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی خدمت میں شفافیت، جوابدہی اور بہترین کارکردگی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے، بہتر سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کیلئے محکموں کی ری سٹرکچرنگ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حکومتی پالیسیوں سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔