پنجاب کے قرضوں میں 23 ارب روپے کی کمی ہوئی، میاں عمران

 رائیونڈ(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عمران جاوید  نے کہا ہے کہ پنجاب کے مجموعی قرضوں میں 23 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا ہر اندازانوکھاوہ کاغذی نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتی ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنے ہوئے ابھی0 1 1 دن ہوئے ہیں،پنجاب پر 1708ارب سے 23 ارب روپے کی کمی ہونا گڈگورننس کا کمال ہے، دسمبر میں لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ مریم نواز کے حلف اٹھانے سے پہلے پنجاب پر 1708 ارب روپے کا قرضہ تھا، پنجاب کے مجموعی قرضوں میں 23 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے،پنجاب کا قرضہ گندم کی مد میں صفر ہو جائے گا، پنجاب حکومت نے کوڑا اٹھانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، فیلڈ ہسپتالوں میں 10 لاکھ لوگوں کا علاج معالجہ ہوا، پنجاب نے ہمیشہ بڑا بھائی ہونے کا کردار ادا کیا ہے، تمام صوبائی رکن پنجاب اسمبلی  وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت  ان دہلیز پر کر رہے ہیں، پنجاب میں ہر وعدہ پورا کیا جا رہا ہے، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی اورزائد کرایہ لینے والی 776 گاڑیوں کو بند کیا گیا، 10سے 20 جون تک اوورچارجنگ پر 80 لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے

Latest from Blog