شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 تمام اسیران کو غیر مشروط رہا کیا جائے، طاہر کھوکھر

مظفرآباد(پی پی آئی) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما  سینئر پارلیمینٹرین سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ سابق پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین ایکشن کمیٹی تحفظ مرکزی جامع مسجد محمد طاہر کھوکھرنے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام اسیران کو غیر مشروط رہا

 کرے، عوامی ایکشن کمیٹی کے تما م لوگوں کو بلا جواز گرفتار کیا ہوا ہے جب مذکرات ہوگئے تھے اور حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو یقین دلا دیا تھا اس کے باوجود ابھی تک تمام لوگوں کو بلا جواز جیلوں میں بند رکھا ہوا ہے حکومت اور انتظامیہ کو اتنا احساس نہیں ہو اکہ بڑی عید کے موقع پر بھی ان کو رہا نہیں کیا گیا بلکہ ان کو جیلوں میں بند رکھا حکومت اور انتظامیہ کو شرم آنی چایئے ایک بڑا اسلامی دن کے موقع پر بے گناہ ایکشن کمیٹی کے لوگوں کو جیلوں میں بند رکھا جن کا کوئی گناہ نہیں ہے نہ کوئی جرم کیا ہے، طاہر کھوکھر نے کہا کہ اسیران میرپور، سمیت ڈڈیال،  بلوچ، پلندری سمیت آزاد کشمیر میں تما م اسیران کو رہا کرے حکومت اور انتطامیہ ایسے فیصلے اور ایسے اوچھے ہتھکنڈے نہ اپنائے جس سے عوام میں مایوسی اور نفرت پیدا ہو عوام نے کون سا جرم کیا ہے عوام نے صرف اپنے حق اور مہنگائی اور ریاست اور ریاستی عوام کے حق کے لیئے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی پاداش میں بے گناہ لوگوں کو ابھی تک جیلوں میں جبری پابند سلاسل رکھا ہوا ہے یہ عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں