پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزادکشمیر کے ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر راجا انصررشید کی رسم قل

مظفرآباد(پی پی آئی) آزادکشمیر کے ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر راجا انصررشید کی رسم قل ادا کر دی گئی،گورسیاں کے مقام پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں سیکڑوں افراد کی شرکت،ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اورمرحو م کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر راجا انصررشید گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے تھے  ان کی تدفین آبائی گاؤں گورسیاں میں کی گئی،نماز جنازہ میں آزادکشمیر بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،اس موقع پر تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا،بعد ازاں گزشتہ روز مرحوم کی رسم قل ادا کی گئی،اس موقع پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی،یاد رہے پروفیسر راجا انصر رشید کا شمار دارالحکومت میں کیمسٹری کے ممتاز اساتذہ میں ہوتا تھا جنھوں نے دو دہائیوں تک مظفرآباد میں کیمسٹری کے میدان میں راج کیا،مرحوم گورنمنٹ ڈگری کالج انوار شریف میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے،دریں اثنا مرحوم کے لواحقین پروفیسر راجا فاروق آزادسمیت دیگر نے پروفیسر راجا انصر رشید کی وفات پر نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے احباب اور آزادکشمیر،پاکستان اور دنیا بھر سے تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنھوں نے مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کاغم بانٹا،انھوں نے عوام الناس سے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔