حب(پی پی آئی) حب ندی میں ڈوبنے والے باپ بیٹی کی لاشیں نکال لی گئیں ایدھی انفارمیشن سے جاری تفصیلات کے مطابق ساکران بائے پاس کے قریب حب ندی میں گزشتہ روز ڈوبنے والے باپ اور بیٹی کی لاشوں کو ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لیااور رضا کاروں نے ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال حب منتقل کر دیا ،جاں بحق ہونے والے رئیس گوٹھ کے رہائشی تھے شناخت 42 سالہ محمد ولد اسماعیل اور 12 سالہ طیعبہ دختر محمد کے ناموں سے ہوئی۔