اسلام آباد (پی پی آئی)جمعیت علماء اسلام جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 29 جون کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا، مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں ملک کی سیاسی، پارلیمانی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر غور ہو
گا۔مرکزی ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ ملاقاتوں سے متعلق مجلس شوریٰ کو آگاہ کریں گے۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔اجلاس میں سی پیک سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں اپنی نمائندگی کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔علاوہ ازیں عالمی حالات خصوصا فلسطین کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔