کراچی(پی پی آئی) کورنگی کازوے ندی پر پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتا ر،پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی صنعتی ایریا کی حدود میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت عرفان ولد حبیب اللہ کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لئے ا سپتال منتقل کردیا گیا۔