ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی وزیر سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

 اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان بزنس کونسل کے ایک وفد نے چیئرمین شبیر دیوان کی قیادت میں وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ پی  آئی ڈی  کے ایک  اعلامیہ کے مطابق بق پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے حکومت کی جاری کوششوں کو سراہا اور وزیر خزانہ سے وفاقی بجٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ٹیکس تجاویز بھی پیش کیں۔ وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے پی بی سی کی بصیرت کا اعتراف کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی سفارشات کو نوٹ کیا جا رہا ہے اور جس حد تک ممکن ہو سکے بجٹ کو حتمی شکل دینے میں ان پر غور کیا جائے گا۔انھوں نے ایف بی آر کی جاری کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جس کا مقصد ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا اور خوردہ فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوام اور تاجر برادری دونوں کے لیے سازگارماحول کو یقینی بنانے کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے۔۔