ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت ہٹ دھرمی کی پالیسی ترک کرے، شبیر احمد شاہ

نئی دہلی(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ مودی کا بطور وزیراعظم تیسرا دور اقتدارانہیں دیرینہ تنازعات کو حل کرنے اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کا موقع فراہم کرتاہے۔انہوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ مودی حکومت اپنی کشمیر پالیسی پر نظرثانی کرے اور تنازعہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے جو خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔شبیر شاہ نے کہا کہ اپنے پڑوسیوں کے لئے مسائل پیداکرنے کے بجائے بھارت کو ہٹ دھرمی پر مبنی اپنی پالیسی کو ترک کرنا چاہیے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانا چاہیے۔حالیہ دورہ کشمیر کے دوران مودی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی وزیر اعظم کا رویہ غیر حقیقت پسندانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے کہ وہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کو زیر نہیں کر سکتا۔