پانی و بجلی کی عدم فراہمی، جماعت اسلامی 26جون کوشاہراہ فیصل پر دھرنا دیگی

کراچی (پی پی آئی) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف 26جون بدھ کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان وتاریخی دھرنا دیا جائے گا، شہریوں کو نلکوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں،شہر کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی و حبس کے موسم میں 18گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کے منتخب ٹاون چیئرمینز کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرمنلز کو شہریوں پر مسلط کردیا گیا، جماعت اسلامی اہل کراچی کا مقدمہ لڑرہی ہے، ہم حق دو کراچی تحریک کوازسر نو منظم کریں گے اور شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے،وفاقی اور صوبائی بجٹ پیش کیاجاچکا ہے اور پیر کے روز بلدیہ کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔عملا سارے بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کوئی فنڈنہیں رکھا گیا،ہماراواضح اور دوٹوک مطالبہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت تمام تر اختیارات ٹان و یوسیز کی سطح پر منتقل کیے جائیں۔۔اس موقع پر نائب امیرجماعت اسلامی کراچی وبلدیہ عظمی کراچی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ،سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری

 ودیگر بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس میں حج کے موقع شدید گرمی و حبس کی وجہ سے شہید ہونے والے 1ہزار سے زائد عازمین حج کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئیہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پر امن احتجاج ہر پاکستانی قانونی و آئینی حق ہے،حلیم عادل

Mon Jun 24 , 2024
کراچی (پی پی آئی)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا  ہے کہ پر امن احتجاج کرنا ہر پاکستانی شہری کا قانونی و آئینی حق ہے سندھ میں جمہوریت کے نام پر سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے پولیس نے ہماری پر امن ریلی کے شرکا کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کی شدید مذمت کرتے […]