ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پر امن احتجاج ہر پاکستانی قانونی و آئینی حق ہے،حلیم عادل

کراچی (پی پی آئی)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا  ہے کہ پر امن احتجاج کرنا ہر پاکستانی شہری کا قانونی و آئینی حق ہے سندھ میں جمہوریت کے نام پر سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے پولیس نے ہماری پر امن ریلی کے شرکا کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا سندھ میں بلاول زرداری کی جمہوری حکومت نہیں ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لئے پر امن احتجاج کیا جارہا تھا عمران خان قوم کے عظیم لیڈر ہیں جن کو جھوٹے کیسز میں پابند سلاسل کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا پر امن تحریک جاری رہے گی پولیس گردی سے ہمارے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکے ہیں۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے کہا ہمارا احتجاج پر امن پولیس نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے  انہوں نے کہا ہم پر امن ہیں پر امن رہیں گے پولیس نے زیادتی کرتے ہوئے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا ہے فوری طور پر بلا جواز گرفتار کئے گئے پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کیا جائے۔