ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سکھر بیراج کادروازہ ٹوٹنے کی اعلی سطحی تحقیقات کی جائیں:پاسبان

کراچی (  پی پی آئی  )پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیلی نے کہا ہے کہ سکھر بیراج کے دو ہزار من وزنی گیٹ کا اچانک گرجانا،سندھ حکومت کے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے نااہل افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ایک پریس ریلیز کے مطابق انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے کرتا دھرتاؤں اور بیوروکریسی کے بڑے بڑے افسران کی بے حسی دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے گیٹ کو خود ہی گرا یاگیا ہے۔ اس ملک کی بدقسمتی یہی ہے کہ بھیڑیے اسے نوچ رہے ہیں جونکیں خون چوس رہی ہیں اور بڑے بڑے مگرمچھ ہڑپ کر رہے ہیں۔ سندھ میں برسوں سے لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ نااہل اور کرپٹ حکمران مافیاز کے باعث بیراجوں کی مرمت کے پیسے بھی ہڑپ کرلئے گئے ہیں۔  دروازہ ٹوٹنے کی وجہ سے بیراج سے نکلنے والی سات نہریں بند ہیں، کسانوں کی لاکھوں ایکڑ اراضی متاثر ہوجائے گی#