ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ،موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر نوجوان کا قتل

کوئٹہ(پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاقے خازی چوک میں موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ خزئی چوک کے قریب سراج نامی نوجوان موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے اسے روک لیا۔ سراج نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا اور اس کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ لاش کو سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا اور بعد ازاں ضروری طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ مزید تفتیش خالق شہید تھانہ کوئٹہ کے حکام کر رہے ہیں۔