ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں چار مزید نوجوان گرفتار

جموں (پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی مختلف کارروائیوں کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے جموں خطے کے علاقے ریاسی میں ایک تلاشی کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار کیا۔ فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے منکوٹ میں بھی ایک شخص کو گرفتارکیا۔دریں اثناء بھارتی فورسز نے ادھم پور اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں حریت پسندوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کی تازہ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔سیکورٹی کے نام پر معروف سیاحتی مقام پتنی ٹاپ پربھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔