قلات کے علاقے میں قبائلی رہنما قتل

قلات (پی پی آئی) بدھ کو ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک قبائلی رہنما کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ایک رپورٹ کے مطابق حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ضلع قلات کی تحصیل  منگوچر کے علاقے محمود گہرام کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے قبائلی رہنما  عبدالنبی بنگلزئی کو نشانہ بنایا۔اس کی لاش کو قلات کے اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں ضروری طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعہ سے متاثرہ کے گھر میں سوگ کا ماحول ہے۔رپورٹ درج کرنے تک واقعے کے پس پردہ محرکات کا پتہ نہیں چل سکا۔ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Latest from Blog