خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر: عدالت نے میاں عبدالقیوم کو یکم جولائی تک پولیس کی تحویل میں دیدیا

جموں)پی پی آئی)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ایک خصوصی عدالت نے کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم کو ایک جھوٹے مقدمے میں یکم جولائی تک پولیس کی تحویل میں دیدیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میاں عبدالقیوم کو سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے)نے منگل کے روزسرینگر میں انکے گھرپر چھاپہ مار کر گرفتار کیاتھا۔گرفتار ی کے بعد انہیں سری نگر سے جموں منتقل کیا گیا، جہاں گزشتہ روز انہیں خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے میاں قیوم سے پوچھ گچھ کے لیے 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی۔ تاہم جج نے یکم جولائی تک ریمانڈ منظور کیا۔میاں قیوم نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ انہیں گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری اس طرح کی کارروائیوں کا واحد مقصد اختلاف رائے کو دبانا اور کشمیریوں کو تحریک آزاد ی کی حمایت ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے۔