بی جے پی حکومت نے مزید دو مسلمانوں کے گھرمسمار کر دیے

سرینگر)پی پی آئی(بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومت نیمزید دو مسلمانوں کے مکان مسمار کر دیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مدھیہ پردیش کے علاقے مورینا میں اصغر خان اور جعفر خان کے مکان گائے ذبح کرنے کے الزام میں مسمار کیے گئے جبکہ قبل ازیں ضلع سیونی میں تین مسلمانوں کے گھر بلڈوز کیے گئے تھے۔ہندوتواجماعت بجرنگ دل کے رہنما?ں نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلمانوں کے گھروں سے گائے کا گوشت ملا ہ لہذا انکے خلاف سخت کارروائی کیجائے۔ بجرنگ دل رہنما?ں کے اس مطالبے کے بعد پولیس نے مسلم کمیونٹی کے کئی لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔اس ہفتے کے دوران، مدھیہ پردیش کے مختلف اضلاع منڈلا، رتلام، جوڑا، سیونی اور اب مورینا میں گائے کے ذبیحہ کے الزام میں مسلمانوں کے درجنوں مکانات کو بلڈوز کیاگیا۔ادھر دہلی شہر کے علاقے منگول پوری میں بھارتی حکام کی جانب سے ایک مسجد کی مسماری کے خلاف مسلمانوں نے احتجاج کیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ کشمیر: عدالت نے میاں عبدالقیوم کو یکم جولائی تک پولیس کی تحویل میں دیدیا

Thu Jun 27 , 2024
جموں)پی پی آئی)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ایک خصوصی عدالت نے کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم کو ایک جھوٹے مقدمے میں یکم جولائی تک پولیس کی تحویل میں دیدیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میاں عبدالقیوم کو سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے)نے منگل کے روزسرینگر میں […]