رافیل نڈال کو نوواک جوکووچ کے ہاتھوں نمائشی میچ میں شکست کا سامنا

سنتیاگو: عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو سربین اسٹار نوواک جوکووچ کے ہاتھوں نمائشی میچ میں شکست کر نا پڑا۔دونوں کھلاڑی چلی کے شہر سنتیاگو میں ایک نمائشی میچ میں شریک ہوئے ۔ دو ہفتے قبل اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں بھی نڈال کو جوکووچ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل سے ہاتھ دھونا پڑا تھا ۔ نمائشی میچ کا انعقاد ٹینس کے دو کھلاڑی نکولس میسو اور ڈیوڈ نیلبیڈین کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر کیا گیا تھا ۔جوکووچ نے نڈال کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4,7-6(3)سے ہرایا ۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا نمائشی میچ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں اتوار کو ہوگا۔

Next Post

ہانگ کانگ آئندہ سال ٹینس کے پہلے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

Thu Nov 21 , 2013
ہانگ کانگ: ہانگ کانگ آئندہ سال ستمبر میں ٹینس کے پہلے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا ۔دوہفتوں تک جاری رہنے والے ایونٹ کا انعقاد وکٹوریہ پارک کے سر سبز مقام پر کیا جائے گا ۔میگا ایونٹ میںعالمی رینکنگ کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا ،جبکہ تقریباًدولاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے […]