شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی اقوام متحدہ کی بچوں اورمسلح تصادم سے متعلق رپورٹ پرکڑی تنقید

ٓٓاسلام آباد)پی پی آئی)پاکستان نے اقوا م متحدہ کی رپورٹ ”بچوں اور مسلح تصادم” پر غیر ملکی قبضے میں کشمیری بچوں کی حالت زار کو نظر انداز کرنے پر کڑی تنقید کی ہے۔آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ” بچوں اور مسلح تصادم” کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے رپورٹ کی واضح ناکامی پر تنقید کی۔منیر اکرم نے کہا کشمیر اور فلسطین سمیت غیر ملکی زیر قبضہ رہنے والے بچے خاص طور پر تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر اور انسانی حقوق کونسل کے خصوصی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر تک رسائی فراہم کریں۔