خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چین نے غیر ملکیوں کے تحفظ کے لئے اسلام آباد میں خصوصی تحفظ یونٹ کے قیام کو سراہا

ٓٓاسلام آباد)پی پی آئی) چین نے غیر ملکیوں خصوصاً چینی باشندوں کے تحفظ کے لئے اسلام آباد میں خصوصی تحفظ یونٹ کے قیام کو سراہاہے۔اس بات کا اظہار وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کے چینی ہم منصبQi Yanjun نے نیویارک میں ایک ملاقا ت کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت، جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر بات چیت کی گئی۔چین کے وزیر داخلہ نے داسو واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی واقعے کی تفتیش میں پیشہ ورانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔چین کے وزیر داخلہ نے محسن نقوی کو ستمبر میں چین میں ہونے والے عالمی سلامتی فورم میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔