شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی اسمبلی کو بتایا گیا حکومت نے پاکستان سے متعلق امریکی قراردادکا نوٹس لیا ہے

ٓٓاسلام آباد)پی پی آئی) قومی اسمبلی کو آج(جمعرات) بتایا گیا کہ حکومت نے پاکستان کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان کی منظور کی گئی قرار داد کا نوٹس لیا ہے۔قومی اسمبلی میں کٹوتی کی تحاریک پر بحث سمیٹتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت بھی امریکی قرار داد کے ردعمل میں ایک قر ار داد منظور کرے گی جس کا مسودہ حزب اختلاف اور حکومتی ارکان کو بھی دیا جائے گا۔انہوں نے حزب اقتدار اور حزب اختلاف سے کہا کہ وہ خود مختاری اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ وزیر خارجہ نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے منتخب ہونا بین الاقوامی برادری کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فورم کو مسئلہ کشمیر اور غزہ کی صورتحال کو اٹھانے کیلئے موثر طور پر استعمال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اقتصادی سفارتکاری کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ ملک کو تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔