حکومت روزگارمواقع فراہم کرنے کے منصوبوں پرکام کررہی ہے،وزیراعظم

 اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں ہنرمند بنانے کیلئے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں نوجوان ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفد میں قومی اسمبلی کے ارکان اسامہ سرور بیرسٹر عقیل ملک بیرسٹر دانیال چودھری احمد عتیق انور نوشین افتخار رانا ارادت شریف خان محمد عثمان اویسی عمار احمد خان لغاری ڈاکٹر شائستہ خان زینب بلوچ سعد وسیم اور شاہد عثمان شامل تھے۔وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل طالب علموں کو حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کیلئے بجٹ میں تقریبا سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو ایک تاریخی قدم ہے۔ہنرسکھانے اور کھیلوں کے شعبے کے لئے بھی تاریخی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ قومی خزانے پر بوجھ کم کرنے کیلئے سرکاری اداروں میں اصلاحات اور ریاستی ملیکتی اداروں کی نجکاری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان فلسطینی مسلمانوں کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ملاقات کے دوران متعلقہ انتخابی حلقوں سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوجوان ارکان پارلیمنٹ ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کام کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان سے نمک برآمد کرنیکی راہ ہموار

Fri Jun 28 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی طرف سے کی گئی کوششیں پاکستان سے نمک برآمد کرنے کی راہ ہموار کررہی ہیں۔پاکستان کے نمک کے ذخائر دنیا کے دوسرے بڑے ذخائر ہیں جبکہ سمندر سے بھی بڑی مقدار میں نمک حاصل کیا جاتا ہے۔سمندر سے نمک حاصل کرکے برآمد کرنے اور اس کو قابل استعمال بنانے پر […]