پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یورپی یونین سے فاروق احمد ڈار اور دیگر کشمیری نظر بندوں کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

برسلز(پی پی آئی)کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے یورپی یونین حکام پر زور دیا ہے کہ وہ آزادی پسند کشمیری رہنمائفاروق احمد ڈار اور دیگر کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری رہائی کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید نے اس سلسلے میں یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین، یورپی یونین پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا اور خارجہ امور اور سلامتی پالیسی سے متعلق یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل کو ایک خط لکھا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ فاروق احمد ڈار اس وقت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند ہیں اور ان کی صحت دن بدن بگڑ رہی ہے،وہ سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں ور ان کا ہیموگلوبن لیول سات پوائنٹس تک گر گیا تھا۔علی رضا سید نے کہا کہ یہ معاملہ فوری توجہ کا متقاضی ہے اور اسے انتہائی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ اسیر رہنما کے اہلخانہ نے بھی کسی معروف طبی ادارے سے انکے فوری علاج اور رہائی کی درخواست کی ہے۔علی رضا سید نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر قید کیا گیا ہے۔انہوں نے یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آصف سلطان، عرفان معراج، سجاد گل،خرم پرویز اور دیگر کی بھی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔