پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت: بی جے پی رہنما نے دو لاکھ مسلمانوں کو ذبح کرنے کی دھمکی دیدی

نئی دہلی (پی پی آئی)بھارت میں ہندو توا حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے 2لاکھ مسلمانوں کو ذبح کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کرنیل سنگھ نامی فرقہ پرست رہنما کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اے دو لاکھ مسلمانوں کو ذبح کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس نے یہ دھمکی نئی دلی کے علاقے سنگم وہار میں پولیس افسران کے سامنے دی۔ ویڈیو میں اسے یہ کہتے ہوئے اچھی طرح سنا جاسکتا ہے ”آپ(پولیس) کے پاس 48گھنٹے ہیں آپ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں کر لیں، ورنہ ہم یہاں دو لاکھ مسلمانون کو کاٹ ڈالیں گے۔ یہ ویڈیو گزشتہ چند روز سے وائرل ہے، علاقے کے مسلمانوں میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے سنگھ کیخلاف شکایت درج کرائی ہے جس میں اسکی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

حالات کی سنگینی کے باوجود پولیس نے ابھی تک سنگھ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔