شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

  کشمیر  مین  مسجد کی مسماری کی کوشش پر مسلمانوں کی مزاحمت

جموں)پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں قابض بھارتی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات کی نام نہاد مہم کے دوران ایک مسجد کو مسمار کرنے کی کوشش کی جس پرمسلمان شدید مشتعل ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر شدید پتھرا? کیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس(ڈی ایس پی) ایچ کیو منجیت سنگھ سمیت بھارتی پولیس کے کم از کم چھ اہلکار زخمی ہو گئے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے ضلع کے علاقے ہیرا نگر میں مسلم گجر بکر وال کیمونٹی کے خلاف نام نہاد انسداد تجاوزات مہم شروع کر رکھی ہے۔ انتظامیہ کمیونٹی کے گھر وں کو بلڈوز کر رہی ہے۔ مہم کے دوران جب ایک مسجد کو مسمار کیا جانے لگا تو مسلمانوں نے سخت مزاحمت کی اور پولیس پر پتھرا? کیا۔ اس دوران ایک ڈی ایس پی سمیت چھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔