اسلام آباد)پی پی آئی)مسلم لیگ نون کی رہنما شائستہ پرویز ملک نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرار داد کے جواب میں قومی اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کا مقصد اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ باہمی عزت اور احترام کی بنیاد پر اچھے اور خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔شائستہ پرویز ملک نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم کسی ملک کو اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے کیونکہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے جہاں ادارے اپنا کام بخوبی جانتے ہیں اور خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان نے اپنی قرار داد میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کو اجاگر نہیں کیا۔
Next Post
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں سے ملک آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کر رہا ہے
Sat Jun 29 , 2024
اسلام آباد)پی پی آئی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں سے ملک آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کر رہا ہے۔نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن، الائیڈ آسٹریلیا اور ٹیک ویلی کے درمیان ملک میں کروم بک مینوفیکچرنگ اسمبلی کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او الائیڈ […]