پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جموں کے عوام  سڑکوں پر آئین،سیاسی وسماجی تنظیمین

جموں (پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کی مختلف سیاسی اورسماجی تنظیموں نے عوام سے اپنے سیاسی حقوق کی بحالی کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں ڈیموکریٹک الائنس، جموں جسٹس پارٹی، ڈوگرہ پیپلز فرنٹ اور انٹلیکچوئل سکھ فورم سمیت متعدد سیاسی و سماجی تنظیموں نے جموں میں اپنے الگ الگ بیانات میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی حقوق کی بحالی کے لیے سڑکوں پر آئیں کیونکہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں مخلص نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ 2021میں سول سروسز کے جموں و کشمیر کیڈر کو ختم کر دیا گیا اور اب جموں و کشمیر پولیس کے بجٹ کو ریاست کے سالانہ بجٹ سے الگ کر کے بھارتی وزارت داخلہ کے بجٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔