میٹروپولیٹن فٹ بال کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بلدیہ ٹاؤن فتحیاب، لیاری ٹاؤن کوشکست

کراچی (پی پی آئی) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ کلچر اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن فٹ بال کپ 2024 کے سلسلے میں منگل کے روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بلدیہ ٹاؤن نے لیاری ٹاؤن کو دو صفر سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا،سیمی فائنل کے مہمان خصوصی کے ایم سی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بدھ کے روز آل برادرز فٹبال اسٹیڈیم میں ملیر ٹاؤن اور کے ایم سی کی ٹیموں کے درمیان 7 دسمبر کو ککری گراؤنڈ لیاری میں کھیلا جائے گا، فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی سمیت 10 لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو 5 لاکھ روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا، ٹورنامنٹ میں سپروائز کرنے کے لئے بین الاقوامی تنظیم فیفا سے منظور شدہ ریفری اور دیگر ٹیکنیکل عملے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ سابق فٹ بالرز اور ماہرین کی مشاورت کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت شہر میں منعقد ہونے والے اس پہلے میٹروپولیٹن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کو ہر اعتبار سے معیار کے مطابق بنایا جائے اور فٹ بال کے شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں سائبر سیکیورٹی کی اہمیت اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ پرسیمینار

Thu Dec 5 , 2024
گلگت (پی پی آئی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز نے سائبر سیکیورٹی اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے موضوع پرایک روزہ سیمینارمنعقد کیا۔ شعبہ تعلقات عامہ،کے آئی یوگلگت بلتستان۔کے مطابق یہ سیمینار   ڈیجیٹل دور میں سائبر سیکیورٹی کی اہمیت اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔سیمینار منعقد میں سائبر سیکیورٹی، صحافت اور […]