گلگت (پی پی آئی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز نے سائبر سیکیورٹی اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے موضوع پرایک روزہ سیمینارمنعقد کیا۔ شعبہ تعلقات عامہ،کے آئی یوگلگت بلتستان۔کے مطابق یہ سیمینار ڈیجیٹل دور میں سائبر سیکیورٹی کی اہمیت اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔سیمینار منعقد میں سائبر سیکیورٹی، صحافت اور اکیڈمیا کے شعبوں کے ماہرین نے اپنی بصیرت اور تجربات کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے اور افراد کی آن لائن پرائیویسی کے تحفظ فراہم کرنے اور آن لائن پرائیویسی، غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے، اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ مقررین نے ڈیجیٹل دور میں رپورٹنگ کے چیلنجز اور مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کے آئی یو کے قا ئمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے سائبر سیکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو آن لائن محفوظ رہنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ سائبر سیکیورٹی اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور خطے میں میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔جس سے آگاہی اور زمہ داران رپورٹنگ کے طریقوں کے بارے میں جاننے میں مد د ملے گی۔ان سے قبل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر عارف یوگوی نے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے نوجوانوں کو ہونے والے خطرات سے آگاہ کیا۔سیمینار میں آن لائن سیفٹی، ڈیجیٹل جرنلزم کی زمہ داری اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے میں میڈیا کے کردار جیسے موضوعات کا بھی احاطہ کیا گیا۔ دیگر مقررین نے ڈیجیٹل دور میں رپورٹنگ کے چیلنجز اور مواقع اور معلومات کو آن لائن شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سیمینار میں طلباء، فیکلٹی ممبران اور مقامی میڈیا آؤٹ لیٹس کے صحافیوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے سیمینار کے انعقاد کی تعریف کی اور خطے میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے طریقوں کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے مزید اقدامات پر زور دیا۔