سرینگر(پی پی آئی)کانگریس پارٹی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس پارٹی کے کشمیر امور کے انچارج اورسابق بھارتی وزیر بھرت سنگھ سولنگی نے سرینگر کے علاقے کھنموہ میں پارٹی کارکنوں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ مزید وقت ضائع کیے بغیر علاقے میں انتخابات کرائے جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زوردیا کہ وہ عوام تک پہنچنے اور ان کی شکایات کو دور کرنے کی ہرممکن کوشش کریں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے افسوس کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی پالیسیوں سے سب سے زیادہ متاثرجموں وکشمیر ہے جس نے عوام کو معاشی پسماندگی اور بے روزگاری کی طرف دھکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت بدل گیا ہے اور کانگریس پارٹی مکمل عوامی حمایت کے ساتھ بی جے پی کو منہ توڑ جواب دے گی اور اسے تمام محاذوں پر ناکامی پرجوابدہ بنائے گی۔وقاررسول وانی نے مقبوضہ علاقے میں مزید وقت ضائع کئے بغیر اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔
Next Post
جموں و کشمیرسے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افرادحادثے میں جاں بحق
Sun Jun 30 , 2024
جموں (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کٹرہ کے علاقے ککریال سے تعلق رکھنے والے چھ سالہ بچے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد بھارتی پنجاب میں ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع ہوشیار پور کے تھانہ ٹانڈہ کی حدود میں اڈان سرن کے قریب اس […]
