شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے اکتالیس اضلاع میں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

کراچی(پی پی آئی)ملک کے اکتالیس اضلاع میں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔اس خصوصی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے نوے لاکھ پچاس ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم میں بلوچستان کے سولہ اضلاع، خیبرپختونخوا کے گیارہ، سندھ کے آٹھ اور پنجاب کے پانچ اضلاع شامل ہیں۔اسلام آباد کی مخصوص یونین کونسلوں میں گھر گھر مہم چلائی جائے گی۔یہ مہم بلوچستان میں پولیو کیسزمیں اضافے کے پیش نظر شروع کی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے رابطہ کار محمد انور حق کے مطابق مہم ان علاقوں میں شروع کی جارہی ہے جہاں پولیو وائرس مسلسل پایا جاتا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ مہم میں شمولیت کو اپنا قومی فریضہ سمجھیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔