کم عمر لڑکی کی شادی کا سختی سے نوٹس، دولہا اور لڑکی کا باپ گرفتار

خیرپور(پی پی آئی)خیرپورکے قریب پولیس نے کم عمر شادی کیس مین دولہے اورلڑکی کے باپ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کو مخفی اطلاع ملی کہ تھانہ احمدپور کی حدود گاؤں ملانہ میں کم عمر لڑکی کی شادی کرائی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی خیرپور  زبیر نظیر احمد شیخ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ایس ایس پی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ احمدپور علی اصغر عالمانی اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 32 سالہ دولہا محمد عالم ملانو اور لڑکی کے  باپ کوگرفتار کر لیا۔ایس ایس پی خیرپور کی جانب سے پولیس پارٹی کے لیے شاباشی کا پیغام دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک کے اکتالیس اضلاع میں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

Sun Jun 30 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ملک کے اکتالیس اضلاع میں مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔اس خصوصی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے نوے لاکھ پچاس ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم میں بلوچستان کے سولہ اضلاع، خیبرپختونخوا کے گیارہ، سندھ کے آٹھ اور پنجاب کے پانچ اضلاع شامل ہیں۔اسلام آباد […]