سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میئر کراچی کی مسائل کے حل میں غیر سنجیدگی تشویشناک، مفتی عدنان

کراچی ((پی پی آئی) پیپلز پارٹی کے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بلدیاتی مسائل کے حل میں غیر سنجیدگی انتہائی تشویشناک ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان امن کونسل کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد عدنان مدنی نے المدنی قرآن اکیڈمی شیرشاہ میں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سماجی رہنما اسلم خان فاروقی اور عطا اللہ عالم نوری بھی موجود تھے مفتی عدنان مدنی نے کہا کہ شدید گرمی میں شیر شاہ سمیت شہر کے دیگر مختلف علاقوں میں قلت آب کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگی ہے دوسری طرف جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے شہری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں انہوں نے انتظامیہ، متعلقہ محکموں اور میئر کراچی سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے اپنے اندر فی الفور سنجیدگی پیدا کریں اور قلت آب و دیگر بلدیاتی مسائل سے شہریوں کو نجات دلانے کے لیے فوری سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں ان کا کہنا تھا کہ بنیادی سہولیات شہریوں کا آئینی و بنیادی حق ہے اور انہیں ان کے آئینی حق سے محروم رکھنا ظلم کی انتہا ہے جس کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔