سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 منشیات معاشرہ کیلئے زہر،خاتمہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے: رفیع احمد

کراچی(پی پی آئی)ہمارے ملک  میں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد منشیات کے چنگل میں پھنستی جا رہی ہے۔یہ بات تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی منشیات اور تدارک کے موضوع پر سیمینار خطاب کرتے ہوئے تنظیم فانوس کے صدر رفیع احمد نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی ادارے منشیات کی روک تھام میں کوئی خاص کردار ادا نہیں کر رہے ہیں اس وجہ سے منشیات تعلیمی اداروں میں اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہے۔تعلیمی اداروں کے مالکان پرنسپل،اساتذہ اور طلبہ و طالبات اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔پی پی آئی کے مطابق چیرمین جناح ٹاؤن  رضوان عبد السمیع نے کہا کہ منشیات کی روک تھام حکومت کی اولین ذمہ داری ہے تعلیمی اداروں میں انسدادِ منشیات کے مؤثر پروگرامات منعقد کیے جائیں اور اسے نصاب کا حصہ بنایا جائے۔تقریب میں انجینئر انتصار غوری، علیم قریشی، ثنا اللہ مغل بھی موجود تھے۔ بعد ازاں رفیع احمد کو انسدادِ منشیات ایوارڈ دیا گیا۔