راولا کوٹ جیل قیدی فرارکیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 7سکیورٹی اہلکار گرفتار

اولا کوٹ(پی پی آئی)آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل راولاکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد سات سکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اتوار کو ڈسٹرکٹ جیل سے 19 قیدی جیل عملے کو یرغمال بنا کر فرار ہو گئے تھے جبکہ ایک قیدی محمد خیام جیل سے بھاگتے ہوئے گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔پی پی آئی کے مطابق حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ قیدیوں کے فرار ہونے میں جیل عملہ ملوث ہو سکتا ہے۔ قیدیوں کے فرار کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت سات اہلکاروں کوحراست میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ اتوار کے روز دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا۔ فرار ہونے والے ملزمان دہشت گردی، قتل، چوری اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ایس پی پونچھ ریاض مغل نے ڈسٹرکٹ جیل سے 19 قیدیوں کے فرار اور ایک کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ  انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات پر ناکے لگا دیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

علی امین گنڈاپور کی حاضری  استثنیٰ کی درخواست مسترد، وارنٹ جاری

Mon Jul 1 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔پیر کو بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آئی نائن میں درج مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی […]