علی امین گنڈاپور کی حاضری  استثنیٰ کی درخواست مسترد، وارنٹ جاری

اسلام آباد(پی پی آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔پیر کو بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آئی نائن میں درج مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔پی پی آئی کے مطابق علی نواز اعوان، واثق قیوم، عامر کیانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور عامر مغل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی تھی۔  جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ’کسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول نہیں ہو گی۔ یہ کوئی وجہ نہیں کہ میں شہر سے باہر ہوں تو پیش نہیں ہوسکتا۔‘پی ٹی آئی کے وکلا نے کہا کہ حاضری پوری کرنا ملزمان پر ہے اور اگلی پیشی پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔‘عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب بھی طلب کر لیا ہے۔عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت آٹھ جولائی تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

Mon Jul 1 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے لیے ا سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اسٹرنگ کمیٹی تحریک انصاف اور جے یو آئی کے ممکنہ اتحاد کے حوالے سے ٹی او آرز طے کرے گی۔ا سٹیرنگ کمیٹی میں 5 نام تحریک انصاف اور 5 نام جمیعت علمائے اسلام سے شامل ہوں گے، کمیٹی ممکنہ احتجاج سے متعلق […]