علاج مزید مہنگا،200سو سے زائد طبی آلات مہنگے،بھاری سیلز ٹیکس عائد

کراچی(پی پی آئی)طبی آلات پرسیلز ٹیکس عائدہوگیا،تھرمامیٹر،شوگراسٹرپس،بی پی آپریٹرز،سرجیکل گلوز اور وہیل چیئرز بھی مہنگی ہوگئیں۔اب میڈیکل ڈیوائسزپربھی ٹیکس دینا ہوگا،200 سو سے زائد طبی آلات مہنگے ہوگئے، شوگر چیک کرنے والی معمولی نوعیت کی اسٹرپس کا پیکٹ 700 روپے کے بجائے ہول سیل میں ایک ہزار روپے کا ملے گا۔تیرہ ہزاروالی وہیل چیئرزساڑھیسترہ ہزار تک پہنچ جائیگی،بی پی آپریٹس سمیت گھروں میں استعمال ہونے والی دیگر ڈیوائسزکی قیمتیں بھی دگنی ہوجائیں گی۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹرزکا کہنا ہیسیلز ٹیکس سے براہ راست عام آدمی متاثر ہوگا،95 فیصد میڈیکل ڈیوائسزوطبی آلات بیرون ممالک سے منگوائے جاتے ہیں،ڈیوائسز مہنگی ہونے سے علاج مہنگا ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بیجنگ ای ٹاؤن نے خود کو اے آئی ٹاؤن بنا لیا

Wed Jul 3 , 2024
بیجنگ، 03 جولائی 2024،/زنہوا۔ ایشیا نیٹ/– 29 جون کو ، بیجنگ ای ٹاؤن کی اے آئی ٹاؤن انوویشن کانفرنس نیشنل انڈسٹریل پارک فار انفارمیشن ٹیکنالوجی ایپلی کیشن اینڈ انوویشن میں منعقد ہوئی ، جس میں بیجنگ ای ٹاؤن کا خود کو اے آئی پر مبنی ٹاون میں تعمیر کرنے کا ترقیاتی منصوبہ جاری کیا گیا ۔ کانفرنس میں ، جو […]