شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کویت میں مینگو فیسٹیول میں پاکستانی آم ہاتھوں ہاتھ بک گئے

کویت (پی پی آئی)پاکستانی پھلوں کا بادشاہ آم کویت پہنچ گیا، کویت کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں ہونے والے مینگو فیسٹیول میں کئی من پاکستانی آم ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔ایونٹ کے انعقاد کے لیے تعاون فراہم کرنے پر پاکستان کے سفیر نے کویت کی وزارت تجارت کا شکریہ ادا کیا،کویت میں سالانہ مینگو فیسٹیول کا انعقاد ایونیوز مال میں کیا گیا۔آموں کے میلے میں چونسا، سندھڑی اور انور رٹول سمیت پاکستانی آموں کی متعدد اقسام کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔سفیر پاکستان ملک محمد فاروق نے فیسٹیول میں آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کی اور آج پاکستانیوں نے اتنی بڑی تعداد میں یہاں آکر ہماری ساری تھکاوٹ دور کردی ہے۔میلے میں آئے پاکستانیوں نے پاکستان کے سفیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس موسم میں آموں کا شدت سے انتظار رہتا ہے اور آج یہاں اپنے ملک سے آموں کی کئی اقسام پیش کرکے سفیر پاکستان اور ان کی ٹیم نے ہمارے دل جیت لئے ہیں،اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے۔مینگو فیسٹیول میں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر ملکوں کے شہریوں نے بھی شرکت کی، مہمانوں کے لئے فوک میوزک کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔