ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اظہارمحبت کیلئے بہترین دن پیر اور جمعہ، اتوارمناسب نہیں

کراچی(پی پی آئی)معروف ماہر علم نجوم سید علی زنجانی نے محبت کے اظہار کیلئے بہترین دن کا بتاتے ہوئے کہا کہ محبت کو وینس کنٹرول کرتاہے اور وینس کا دن جمعہ کا ہے ،اظہار  محبت کیلئے یہ دن اچھا ہوتاہے، محبت  کو ’مون‘  بھی بہت حد تک کنٹرول کرتاہے اور اس کا دن پیر کا ہوتاہے،، پیر اور جمعہ کا دن ایسے ہوتے ہیں جس دن آپ اپنے محبوب کو شادی کی پیشکش کریں تو جواب مثبت آتا ہے۔ اظہار محبت کرنے کیلئے منگل کے دن کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے، اتوار کے دن کو بھی اس کیلئے منتخب نہیں کرنا چاہیے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو  ہا ں یا ناں میں فوری جواب آئے تو آپ ہفتے کے روز کا انتخاب کریں، جمعرات کے دن کا  تعلق جیوپیٹر سے ہے اور یہ روحانیت کی طرف جاتاہے، ایسی محبت بڑی پاک اور دیر پا چلنے والی ہوتی ہے کہ اگر آپ کسی کو جیون ساتھی بنانا چاہ رہے ہیں تو آپ اس دن کا انتخاب کریں۔