شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

  پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد حقائق کے منافی، ایران کی مذمت

تہران/اسلام آباد(پی پی آئی)ایران نے امریکی کانگریس کی قرارداد کو بعض مذموم مقاصد کے لیے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کا منفی ہتھکنڈا قرار دے دیا -ایران نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان میں 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے قرارداد کی منظوری کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے امریکی کانگریس کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔پی پی آئی کے مطابقپاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی قرارداد کو متنازعہ قرار دیا اور کہا کہ ایران پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد کی مذمت کرتا ہے۔ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے امریکی قرارداد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی ایک خودمختار اور آزاد رکن ریاست کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے اور یہ جمہوریت کے فروغ کے آڑ میں بعض مذموم مقاصد کے لیے دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے -ایرانی سفیر نے غزہ کی صورت حال میں امریکی کردار کی بھی مذمت کی اور کہا کہ امریکا اپنی ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے غزہ میں تو امن کا راستہ روک رہا ہے اور اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کرکے غزہ کے لوگوں کی نسل کشی میں تعاون کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان کے عام انتخابات پر شور مچا رہا ہے –