روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تریپورہ: ہندو انتہا پسندوں کی مسجد، مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ

اگر تلہ(پی پی آئی) بھارتی ریاست تریپورہ کے ضلع کدمتالامیں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد سمیت مسلمانوں کی کئی املاک کو نقصان پہنچایا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے درگاہ پوجا کیلئے مسلمان دکاندوں سے زبردستی عطیات لینے کی کوشش کی جب انہوں نے انکار کیا تو ہندو غنڈوں نے ایک مسجد اور مسلمانوں کی کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔اس دوران علاقے میں حالات سخت کشیدہ ہو گئے۔ پولیس کوحالات قابو میں کرنے کیلئے فائرنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ کم از کم سترہ افراد زخمی ہو گئے۔کانگرنس کے رکن اسمبلی رائے برمن نے کہا کہ مسلم دکانداروں کو رقم دینے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند لوگ علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانا چاہتے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ نے بھی ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے دو وزرا اقلیتوں کے خلاف تشدد بھڑکانے میں ملوث ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔