ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 عوامی اسمبلی سے غیر حاضر ٹکٹ ہولڈرز کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف نے عوامی اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر جیت کے دعویدار ٹکٹ ہولڈرز کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 70 سے زائد ٹکٹ ہولڈرز جیت کے دعویدار ہیں،عوامی اسمبلی اجلاس میں صرف 28 ٹکٹ ہولڈر موجود تھے،غیر حاضر ٹکٹ ہولڈرز کی لسٹ بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے منگوا لی۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ جو ٹکٹ ہولڈر اجلاس میں نہیں آتا وہ آئندہ ٹکٹ لینے نہ آئے،پی پی آئی کے مطابق ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ  عوامی اسمبلی اجلاس تواتر سے منعقد کیا جائے گا،ہر اجلاس کی رپورٹ تیار کی جائے گی،احتجاج نہ کرنے اور اجلاس سے غیر حاضر ٹکٹ ہولڈر اور ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔