میامی:عالمی نمبرایک ٹینس اسٹارسریناویلمزنے کیرئرکی 700ویں جبکہ برطانوی اینڈی مرے نے 500ویں کامیابی حاصل کر کے میامی اوپن کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔سریناویلمزنے میامی اوپن میں جرمنی کی سبینا لیسکی کو 6-7،6-1اور3-6سے شکست دے کر کیرئرکی 700ویں فتح حاصل کی جبکہ سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ سریناویلمزاس سے قبل انڈین ویلز کے سیمی فائنل سے انجری کے باعث دست بردارہوگئی تھیںلیکن یہ ان کی سال میں مسلسل 19ویں فتح بھی ہے۔ مردوں کے مقابلوں میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریاکے ڈومینیک تھیئم کو 6-3،4-6اور1-6سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیاجبکہ یہ ان کی کیرئرکی 500ویں فتح تھی ،اینڈی مرے ٹینس کی تاریخ میں 500فتوحات سیمٹنے والے 9ویں کھلاڑی ہیں۔
Next Post
کینیاکے اتھلیٹ سینتھیا لیمو بوسٹن میراتھون سے باہرہوگئے
Thu Apr 2 , 2015
نیروبی:کینیاکے مشہور میراتھون اتھلیٹ سینتھیا لیمو انجری کے باعث بوسٹن میراتھون سے باہر ہوگئے۔ لیمو ہاف میراتھوں میں ایک گھنٹہ ،سات منٹ اوردوسیکنڈکی بہترین کارکردگی دکھاچکے ہیں تاہم میراتھون کے صف اول مقابلوں بوسٹن میراتھون میں ڈیبونہیں کرسکیں گے، لیمو ٹریننگ کے دوران ریڑھ کی ہڈی میں دردکے شکار ہوئے اور ٹورنامنٹ سے دست بردارہونے کااعلان کردیا۔ لیمونے کہاکہ میرے […]