الفنسو تھامس دہلی ڈئرڈیولز کے بولنگ کوچ مقرر

نئی دہلی:اندین پریمیرلیگ ٹیم دہلی ڈئرڈیولز نے جنوبی افریقاکے سابق فاسٹ بولر الفنسو تھامس کو اگلے سیزن ک لیے ٹیم کا بولنگ کوچ مقررکردیا۔ 38سالہ تھامس نے جنوبی افریقاکی جانب سے واحدٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان کے خلاف کھیلا جبکہ آئی پی ایل ،بگ بیش،انگلش ٹی ٹوئنٹی لیگ،بنگلہ دیش پریمئرلیگ اورڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لے چکے ہیں ،مجموعی طورپر214ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 248وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔جنوبی افریقاکے سابق بیٹسمین گیرکرسٹن دہلی ڈئرڈیولزکے ہیڈ کوچ ہیں ۔ آئی پی ایل کے نئے سیزن کاآغاز8اپریل سے ہوگا۔

Next Post

میامی اوپن:سریناولیمزکی کیرئرمیں7سوویں ،اینڈی مرے کی 5سوویں فتح

Thu Apr 2 , 2015
میامی:عالمی نمبرایک ٹینس اسٹارسریناویلمزنے کیرئرکی 700ویں جبکہ برطانوی اینڈی مرے نے 500ویں کامیابی حاصل کر کے میامی اوپن کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔سریناویلمزنے میامی اوپن میں جرمنی کی سبینا لیسکی کو 6-7،6-1اور3-6سے شکست دے کر کیرئرکی 700ویں فتح حاصل کی جبکہ سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ سریناویلمزاس سے قبل انڈین ویلز کے سیمی فائنل سے انجری […]