کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا25 واں یوم شہادت منایا گیا، افواج پاکستان کا خراج عقیدت

راولپنڈی(پی پی آئی) کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا25 واں یوم شہادت منایا گیا۔اس موقع پر افواج پاکستان نے خراج عقیدت پیش کیا

،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے 25 ویں یوم شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی مثالی قیادت اور بے مثال جرات و بہادری ہر قیمت پرپاکستان کے دفاع کیلئے مشعل راہ ہے، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کارگل کی جنگ میں  لازوال جرات و بہادری کی بدولت تاریخ میں اپنا نام رقم کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا غیر متزلزل عزم اور مادر وطن سے وفاداری کی بدولت تاریخ میں ان کا نام زندہ رہے گا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شہادت مادر وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتی رہے گی۔