انتظامیہ منفی ہتھکنڈوں سے باز رہے،  جبر کے باوجود ڈٹ کر کھڑے ہیں:مسرت جمشید چیمہ

لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ منفی ہتھکنڈوں کے استعمال سے گریز کریں،عوام کردیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے خوف و ہراس پھیلانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر کی گرفتاری اس کا ثبوت ہے۔پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے کہا کہ عوام میں اب شعور آ چکا ہے وہ اچھی طرح آگاہ ہیں ملک میں کیا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان ظلم اور جبر کے باوجود ڈٹ کر کھڑے ہیں اور عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

Fri Jul 5 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔انسداد دہشت گردی اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کی تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری کی معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔علی امین گنڈا پور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرتے […]