عمران کی رہائی کیلئے پارٹی متحرک، عدلیہ سے پوری امید ہے: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے پوری پارٹی متحرک ہے، عدلیہ سے پوری امید ہے انشا اللہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ثابت کیا ہماری پارٹی آئین کے مطابق چلنے والی پارٹی ہے، ان کے کپڑوں میں کرپشن کے جتنے سوراخ ہیں ان کو جلد پتا چل جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مردان میں تخت بائی جلالہ پل کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Fri Jul 5 , 2024
مردان(پی پی آئی)مردان میں تخت بائی جلالہ پل کے قریب دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق دھماکے  کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کی جانب سے جاں بحق اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقلکردیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات […]