دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین سری نواسن نے نیپال اور یوگنڈا کو آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارک باد دی ۔ نیپا ل اور یوگنڈا کوالالمپور میں ہوئے ڈویژن تھری کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ڈویژن ٹو کے کوالیفائی کرلیا تھا ،فائنل میں نیپال نے یوگنڈاکو 62رنز سے ہرادیا۔ نیپال اور یوگنڈا ڈویژن ٹو کرکٹ لیگ میں میزبان نیمیبیا ،کینیڈا،کینیا اور نیدرلینڈ کے ساتھ شامل ہوجائیں گی۔ سری نواسن نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں نے پچھلے میچوںمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ترقی ملنا ان کاحق تھااور یہ کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ آئی سی سی کی ایسوسی ایٹ اور ملحق ٹیموں میں معیار کی کمی نہیں ہے جس پر میں انھیں مبارک باد پیش کرتاہوں۔آئی سی سی ڈویژن ٹو میںشامل ٹیمیں ورلڈ کپ اورورلڈ کرکٹ لیگ چمپینز شپ کے لیے کولیفائی کرتی ہیں۔
Next Post
لیکوئی-بکس نے تائیچو چین میں نیا کارخانہ کھول لیا
Sat Nov 1 , 2014
رچمنڈ، ورجینیا، 31 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — لچکدار مائع پیکیجنگ حل پیش کرنے میں دنیا کے رہنما ادارے لیکوئی-بکس نے تائیچو، چین میں اپنی نئی تنصیب کے شاندار افتتاح کا جشن ایک عوامی تقریب کے ذریعے منایا۔ تقریب لیکوئی-بکس سائٹ کے شاندار افتتاح کی علامت تھی جو ایشیائی مارکیٹوں میں صارفین کو مدد دے گی۔ محترمہ گو پنگ، ڈائریکٹر […]